رائے پور ،31؍ اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)چھتیس گڑھ کے رائے پور ضلع کی عدالت نے صحافی ونود ورما کو 14دنوں کے لئے عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔پولیس ریمانڈ ختم ہونے پر پولیس نے ورما کو وٹّی کی عدالت میں پیش کیا۔جہاں پولیس نے ورما کے لئے 14دنوں کے عدالتی حراست کی مانگ کی تھی۔مدعا علیہ نے عدالت کے سامنے کہا کہ اس معاملے میں اگاہی کے لئے دھمکی کا جرم بھی رجسٹرڈ ہوا ہے۔اس صورت میں پیٹنرکو جس نے فون کیا تھا اس کا نام نہیں ہے۔وہیں کس نمبر سے پیٹنر کو فون کیا گیا تھا اس کی معلومات نہیں ہے۔اس سے کہاں پیسے مانگے گئے اور اسے کہاں بلایا گیا تھا اس کی بھی معلومات نہیں ہے۔تو اب تک یہ ثبوت نہیں ہے کہ ورما نے خواہ کو دھمکی دی تھی۔لہٰذا ریمانڈ نہ کرتے ہوئے انہیں رہا کیا جائے۔چھتیس گڑھ کے رائے پور ضلع کی پولیس نے صحافی ونود ورما کو اس مہینے کی 27تاریخ کو اترپردیش کے غازی آباد سے گرفتار کیا تھا۔پولیس کے مطابق ورما سے پانچ سو کی تعداد میں فحش سی ڈی، پین ڈرائیو، لیپ ٹاپ، ڈائری اور دیگر اشیاء برآمدکی گئی تھی۔پولیس حکام نے بتایا کہ ورما کو رائے پور کے پنڈری تھانے میں درج پرکاش بجاج کی رپورٹ کی تحقیقات کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔بجاج نے تھانے میں معاملہ درج کرایا ہے کہ ایک شخص نے اسے دھمکی دی ہے کہ اس کے آقا کی فحش سی ڈی اس کے پاس ہے اور اس کا کہا نہیں ماننے پر وہ اسے عام کر دے گا۔ورما کی گرفتاری کے بعد ریاست کے محکمہ تعمیرات عامہ کے وزیر راجیش مرنت کی مبینہ فحش سی ڈی عام ہو گئی۔مرنت نے اس معاملے میں یہاں کے سول لائنس تھانے میں بھی ورما اور کانگریس کے ریاستی صدر بھوپیش بگھیل کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔مرنت نے اس ویڈیو کو فرضی بتایا ہے۔